ماسکو//) ٹاپ سیڈ اور گذشتہ فاتح روس کی سویتلانہ کزنتسووا نے فائنل میں آسٹریلیا کی دایا گیورلووا کو مسلسل سیٹوں میں 6۔2،6۔1 سے شکست دے کر کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب مسلسل دوسرے سال اپنے نام کیا اور اس خطابی جیت کے ساتھ ہی انہوں نے سیزن کے آخر میں سنگاپور میں ہونے والے ڈبلیوٹی اے فائنلس میں آخری آٹھ میں جگہ بنانے کا اپنا دعوی بھی مضبوط کر لیا۔نویں درجہ بندی اور دو بار کی گرینڈ سلیم فاتح سویتلانہ نے ایک گھنٹے 11 منٹ تک چلے مقابلے میں 22 سالہ داریا کا چیلنج منہدم کرتے ہوئے اس آسٹریلوی نوجوان حریف کے خلاف اپنی مسلسل تیسری جیت درج کی۔اس جیت کے ساتھ ہی سویتلانہ اور برطانیہ کی جوھانا کوتا کے درمیان ڈبلیوٹی اے فائنلس کیلئے آخری مقام میں جگہ بنانے کے لیے جنگ تیز ہو گئی ہے ۔خطابی مقابلے میں آسٹریلوی کھلاڑی نے تیزی سے آغاز کرتے ہوئے دو پوائنٹس کی برتری لے لی تھی لیکن تجربہ کار سویتلانہ نے جلد ہی داریا کی سروس توڑتے ہوئے تیزی سے برتری بناتے ہوئے 43 منٹ میں پہلا سیٹ 6۔2 سے اپنے نام کر لیا۔دوسرے سیٹ میں بھی داریا کوئی چیلنج پیش نہیں کر پائیں اور 1۔6 سے یہ سیٹ اور میچ گنوا بیٹھیں۔یو این آئی