عظمیٰ نیوزڈیسک
خرطوم//بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے سوڈان میں مبینہ جنگی جرائم کی نئی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے وہاں بڑھتے ہوئے تشدد پر “سخت تشویش” کا اظہار کرتے ہوئے بتایا۔جنگجو جرنیلوں کے درمیان تین ماہ کی جنگ کے بعد، جس نے شمال مشرقی افریقی ملک کو دوبارہ ابتر صورتحال میں دھکیل دیا ہے، کریم خان نے یہ اعلان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دی گئی ایک رپورٹ میں کیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے ایک ریفرل کے بعد آئی سی سی 2005 سے سوڈان کے علاقے دارفور میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کر رہی ہے اور ہیگ میں قائم عدالت نے سابق رہنما عمر البشیر پر نسل کشی سمیت دیگر جرائم کا الزام عائد کیا ہے۔