پونچھ//ضلع پونچھ میں 93.88افراد کو بیت الخلائوں کی سہولت فراہم کرنیکا دعویٰ کرتے ہوئے حکام نے کہاہے کہ بیس لائن سروے میں منظور شدہ 48903کنبوں سمیت 65011کنبوں کو بیت الخلا کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس بات سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو انہی کی صدارت میں ہوئی ایک میٹنگ کے دوران آگاہ کیاگیا۔اس موقعہ پر بتایاگیاکہ بالاکوٹ میں 4899،بفلیاز میں6172،لسانہ میں5751،منڈی میں 6522،لورن میں3983،منکوٹ میں 4145جبکہ ننگالی صاحب سائیں بابامیں 4512،پونچھ میں4713اورسرنکوٹ میں8563کنبوں کو بیت الخلا تعمیر کرکے دیئے گئے ہیں۔انہیں مزید بتایاگیاکہ ضلع میں 189پنچایتوں میں سے 114کو اوپن ڈیفیکیشن فری کادرجہ دے دیاگیاہے اور ضلع میں مجموعی طور پر 93.88فیصد کنبوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ چون فیصد کنبوں کیلئے جیو ٹیکنگ کا عمل مکمل ہوگیاہے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ کی ستائش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ مقرر اہداف کو جلد سے جلد پورا کیاجائے تاکہ ضلع کو گندگی سے پاک قرار دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ فیزیکل ویریفکیشن کا عمل جلد سے جلد مکمل کیاجائے۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی عبدالحمید،اے سی ڈی مختار احمد،ڈی پی او مظاہر حسین شاہ، بی ڈی اوز ، سی ڈی پی اوز اور دیگر افسران بھی موجو دتھے۔