سوپور+کپوارہ//بدھ کوبعددوپہرشمالی قصبہ سوپورمیں ایک 40سالہ خاتون تیزرفتارگاڑی کی زدمیں آکر لقمہ اجل بن گئی ۔ ماڈل ٹائون سوپورمیں تیزی سے آرہی ایک گاڑی نے 35سالہ خاتون مسرہ بیگم زوجہ عبدالرحیم کمار ساکن بوٹنگو سوپورکوٹکر ماردی ۔خون میں لت پت خاتون کوسب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایاگیاتاہم ڈاکٹروںنے اُس کومردہ قرار دے دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔پولیس نے گاڑی کوضبط کر کے اسکے ڈرائیور کوگرفتار کیاہے۔ادھرادھرکپوارہ میں ایک تیز رفتار بس نے بیکن کے ایک مزدور کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔ بدھ کی صبح کپوارہ سے سوپور جارہی تیز رفتارمسافر بس زیر نمبر JK20/9760نے برمری درگمولہ کے مقام پر بیکن کے دو مزدوروں کو ٹکر مار دی جس کے دوران ایک 50 سالہ مزدور غلام محی الدین شیخ ولد عبد الخالق شیخ ساکن کرالہ پورہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔