سوپور برسوں سے نظرانداز،اکنامک الائنس کا انتظامیہ پر الزام

سوپور//اکنامک الائنس سوپور نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوپور گذشتہ کئی برسوں سے نظر انداز ہے۔الائنس کا سوپور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین حاجی محمد اشرف گنائی نے کی۔اجلاس کے دوران مقررین نے کہا کہ حکومت نے اس تجارتی قصبے کو تباہی کے دہانے پر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصبے میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہورہا ہے بلکہ سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے جبکہ پینے کا پانی، بجلی کی عدم دستیابی جیسے اہم مسائل سے بھی عوام کو سامنا ہے۔محمد اشرف گنائی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم شانہ بہ شانہ اس قصبے کی کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ بحال کریں گے۔