پرویز احمد
سرینگر //سرینگر شہر میں سونے کی تشخیص اور بی آئی ایس مہر ضبط کرنے والی لیبارٹریوں نے غیر معائنہ عرصے کیلئے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر ہال مارکینگ اینڈ اسسسنگ سینٹروں نے وادی میں سونافروخت کرنے والے دکانداروں کی جانب سے نقلی ایچ یو آئی ڈ کی سیل لگانے اور گاہکوں کو دکانداروں کی جانب سے لوٹنے کے خلاف غیر معائنہ ہڑتال پر جاننے کا اعلان کیا ہے۔ لیبارٹریوں کے نمائندے خالد نے بتایا کہ پولیس نے چند دن قبل نقلی سونے اورنقلی ایچ یو آئی ڈی سیل لگانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی ۔انہوں نے بتایا کہ سرینگر شہر میں 3تشخیصی لیبارٹیاں قائم ہیں جہاںسونے کے زیورات فروخت کرنے سے قبل سیل لگانی پڑتی ہے لیکن وادی میں موجود 3600صرافہ دکانوں میں سے صرف 350دکاندار ہی لیبارٹریوں میں سونا تشخیص کیلئے لاتے ہیں ۔