کنگن//غلام نبی رینہ//گاندربل کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سونہ مرگ میں لداخ اور کرگل سے آنے والے مسافروں اور ڈ ائیوروں کی کووِڈ جانچ کرنے کے بعد ہی انہیں سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔انہوں نے محکمہ صحت سے اپیل کی کہ وہ سونہ مرگ میں لداخ اور کرگل سے آنیوالے مسافروں اور ڈرائیوروں کی سکریننگ اور کووِڈ جانچ کرنے کیلئے فوری طور اقدام کریں۔ادھرمحکمہ صحت نے سونہ مرگ میں سکریننگ پوائنٹ شروع کیا ہے جہاں پر بدھ سے لیہہ اور کرگل جانے والے ٹرک ڈرائیوروں اور مسافروں کی سکریننگ کی جاتی ہے اوراس کے بعد ہی آگے کی جانب روانہ کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گاندربل اور دوسرے اضلاع کے مزدور کام کی غرض سے کرگل اور لیہہ کی طرف روانہ ہوئے تھے جس کے بعد ان مزدوروں کو منی مرگ چک پوسٹ سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر کرگل اورلیہہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور ان کو منی مرگ سے ہی واپس کیا گیا۔