سرینگر//سرینگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے جموں وکشمیر اورلداخ کے لوگوںکومشورہ دیاہے کہ وہ سردی کی رواں لہر کے چلتے گھروںمیں کوئلے یاگیس پرچلنے والی بخاریوں یاانگیٹھیوںکااستعمال کرتے وقت کمرے کی کھڑکیاں اوردروازے مکمل طور پر بند نہ کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ جس کمرے میں کوئی بھی بخاری استعمال ہو رہی ہو اس میں ہوا کا اخراج لازمی ہونا چاہیے ورنہ دم گھٹنے کے امکانات زیادہ رہتے ہیں۔ سونم لوٹس نے سماجی رابط گاہ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں کہاکہ خودکویاکمرے گرم رکھنے کیلئے کوئلہ، گیس بخاری وغیرہ کا استعمال کرنے کے دوران ہوا کا اخراج لازمی ہے۔کمروں میں تازہ ہوا کیلئے کھڑکیاں اور دروازے کھلا رکھیں۔