عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ان امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی جو سول سروسز کے امتحان میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے اور ان پر زور دیا کہ وہ امید نہ ہاریں اور اپنے اہداف کی طرف جدوجہد جاری رکھیں۔امیدواروں کے نام ایک پیغام میں، وزیر اعظم نے امیدواروں کو درپیش چیلنجوں کو تسلیم کیا اور کہا کہ ایسے لمحات مشکل ہوسکتے ہیں لیکن انہیں ایک بڑے سفر کے حصے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا”وہ لوگ جنہوں نے سول سروسز کے امتحان میں مطلوبہ نتیجہ حاصل نہیں کیا ہو گا، میں سمجھتا ہوں کہ ایسے لمحات مشکل ہو سکتے ہیں۔ تاہم، یہ ایک بڑے سفر میں صرف ایک قدم ہے،” ۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خواہشمندوں کے لیے مستقبل کے امتحانات اور مختلف شعبوں میں بہت سے مواقع موجود ہیں جہاں وہ قوم کے لیے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔