عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر سولر ایسوسی ایشن نے سول سیکرٹریٹ میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی، جس میں یوٹی بھر میں شمسی فروشوں کو درپیش اہم چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ چیئرپرسن کی قیادت میں، وفد نے خبردار کیا کہ حل نہ ہونے والے مسائل سیکٹرل گروتھ کو متاثر کر سکتے ہیں۔وفدنے پالیسی کی وضاحت، شفافیت اور شعبہ جاتی استحکام کے لیے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر کے لیے حکومت کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔حقیقی خدشات اور مطالبات کی تفصیل پر مشتمل ایک جامع یادداشت پیش کی گئی، جس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ پالیسی کی وضاحت، شفافیت اور شعبہ جاتی استحکام کے لیے فوری اقدامات کرے۔مالیاتی کمشنراشونی کمار نے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلایا، اور کہا کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، جس سے جموں و کشمیر میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے کے حکومت کے عزم کو تقویت ملے گی۔