جموں//سوشل لائف سروسز آرگنائزیش کا ایک وفد ضلع انچارج رام بن محمد شفیع جرال کی قیادت میں دلی گیا جہاں انھوں نے آرگنائزیشن صدر رضوان چودھری اور ریتو چودھری سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پرگول سے گئے دیگر افراد نے بھی تنظیم سے رابطہ جوڑا۔واضح رہے سوشل لائف سروسز آرگنائزیشن ایک ایسی تنظیم ہے جو ملکی سطح پر کمزوراور غریب لوگوں کی مدد کرنے کا کام بڑی ہی سرگرمی سے انجام دے رہی ہے۔ تنظیم کی جانب علاقہ گول میں ابھی تک دو سلائی سنٹرکھولے گئے ہیں جہاں پر لڑکیوں کو سلائی کا کام مفت میں سکھایا جا رہا ہے۔تنظیم نے جہاں ہنر مندی لڑکیوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے بہترین مواقعے فراہم کئے ہیں وہیں تنظیم نے ایسے گھرانوں کی کی لڑکیوں کی شادی بیاہ کرانے کیلئے خرچہ اٹھانے کا بھی ایک عظیم کام شروع کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تنظیم ایسے غریب لوگوں کو مالی امداد کرے گی جن کے گھر جوان لڑکیاں ہیں لیکن مالی کمزوری کی وجہ سے وہ لڑکیوں کی شادیاں نہیں کر سکتے ہیں۔تنظیم کی جانب سے ایسے گھرانوں کو بھی مالی امداد فراہم کی جائیگی جن کے مکانات کچے ہیں یا جن کے رہنے کیلئے مکانات نہیں ہیں۔ ایسی کئی سکیمیں آنے والوں وقت میں منظر عام پر لائی جائینگی جن سے غریب لوگوں کو کسی حد تک مدد ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں گول سے ایک وفددل ہیڈ آفس گیا جہاں انھوں نے تنظیم کے اعلیٰ عہدیدارن سے ملاقات کر کے گول کی زمینی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وفد میں عبدالرشید بیگ، مشتاق احمد لوہار انچارج سیکریٹری ، فیاض محمد کسانہ جنرل سیکریٹری جموں و کشمیر، شبیر احمد زرگر، نظیر احمدمغل، ارشاد احمد داچھن اور خورشیداحمد بھی شامل تھے۔