ممبئی // اپنی شاندار اداکاری اور بے پناہ صلاحیت سے محض سات برسوں بالی ووڈ میں اپنی نمایاں پہچان بنانے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے یہاں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کا یہ واقعہ اس لحاظ سے پر اسرار نظر آتا کہ دو روز قبل ہی ان کی مینیجر 28 سالہ ڈیشا سالین اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی تھیں۔سوشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اب تک محض ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا۔ اس سانحے پر بالی وڈ شخصیات سمیت دیگر شخصیات نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سوشانت سنگھ راجپوت کی پہلی فلم ‘‘کائے پو چے ’’ تھی۔ انہیں سب سے زیادہ شہرت بہر حال عامر خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پی کے ‘‘سے ملی۔ سوشانت نے 2016 میں فلم ایم ایس دھونی میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لئے تھے ۔سوشانت سنگھ راجپوت کی پھندے سے لٹکتی لاش یہاں باندرہ میں ان کی رہائش گاہ سے ملی۔ پولیس نے اداکار کے کمرے کے دروازے کو توڑ کر لاش کو پھندے سے اتارا۔پولیس کا حوالے سے ابتدائی رپورٹ یہ ہے کہ سوشانت نے مبینہ طور پر ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی۔ اس حوالے سے بہر حال مزید چھان بین جاری ہے ۔پولیس نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تصدیق تو کر دی ہے لیکن یہ بتاتے ہوئے کہ بظاہر معاملہ خودکشی کا ہے لیکن اس حوالے سے مصدقہ طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ مبینہ طور پر یہ بھی کہا جارہا ہے۔