راجوری// ممبراسمبلی راجوری چودھری قمر حسین نے سوئوچھ بھارت مشن کے تحت بنائے گئے بیت الخلائوں پر لوگوں میں بارہ بارہ ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے ۔اس سلسلے میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر راجوری زبیرخان اور متعلقہ پنچایت آفیسر کی سربراہی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران ایم ایل اے راجوری کے ہاتھوں چیک تقسیم کئے گئے ۔موصوف نے کہاکہ مرکزی سرکارکی طرف سے بیت الخلائوں کی تعمیر کے لئے 12 ہزار روپے کی معاونت کی جاتی ہے جس سے لوگوں کو فائدہ اٹھاناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ مرکزی سرکار کی معاونت والی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اورگائوں دیہات کوپاک وصاف رکھنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں ۔اس موقعہ پر 23 افرادمیں 12 ہزارروپے کے چیک تقسیم کئے گئے ۔