گندو//سوچھ بھارت مشن کے متعلق چلی پنگل کے عوام میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کے لئے بی ڈی او چلی پنگل دین محمد افاقی نے سب ڈویژن گندو کے دور دراز علاقہ میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔پروگرام میں سینکڑوں لوگوں بشمول سرپنچوں، پنچوں اور وی ایل ڈبلیوز نے شرکت کی۔اس موقعہ پر افاقی نے اچھی صحت کو برقراررکھنے کیلئے صفائی و ستھرائی کے تئیں مطلوبہ بدلائو کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کم سے کم پالیتھین بیگ استعمال کرنے اور دیہی سطح پر کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ایک کار گر میکانزم بنانے کیلئے کہا۔بعد ازآں بی ڈی او نے دیہی ترقیاتی محکمہ کی جانب سے انجام دی جارہی کاموں کا معائنہ کیااور مقامی سرپنچ اور دیگر لوگوںکی جانب سے پیش کئے مطالبات اور شکایات کو بھی سُنااور لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے مطالبات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جا ئے گا۔