مینڈھر //پی ڈی پی لیڈر ایڈوکیٹ ندیم خان نے مینڈھر سب ڈویژن کے سنگیوٹ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقہ میں ہرطرح کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے عوامی مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس دوران مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر معیاری نظام اور تعلیم نظام بھی انتہائی متاثر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک غریب لوگوں کے گولڈن کارڈ بھی نہیں بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام ہر طرح کی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں ۔ایڈوکیٹ ندیم خان نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑکوں کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے مکینوں کو پیدل سفر کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت عوام کو پینے کے صاف پانی ودیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے نعرے لگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن کے پسماندہی علاقہ میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔