گول//سنگلدان کے منگلوگی دلواہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں بہت سارے لوگوں اور مختلف طبقہ کے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر پولیس نے لوگوں سے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ بہتر تال میل رکھیں اور معاشرے کو سدھارنے میں عوام اور پولیس کا تال میل لازمی ہے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر عوام سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔اس موقعہ پر لوگوں نے کچھ مسائل بھی پولیس کے سامنے رکھے ۔ جس میں کینٹھہ موڑ سے دلواہ تک کی سڑک کا معاوضہ جو چودہ سال سے نہیں ملا، گورنمنٹ مڈل سکول کی عمارت کی چھت کی مرمت ، اس موقعہ پر لوگوں نے ہیلو جن لائٹوں کو چند لوگوں کی جانب سے غلط طریقے سے استعمال کرنے ، کلا نار ، بٹ محلہ میں پانی کی قلت ،پنچایت گھر دلواہ گزشتہ ایک سال سے مقفل تعمیر ی کام میں ٹھیکیدار کو پیسہ نہ ملنے ، میر محلہ میں پانی کی ٹینکی کو ٹھیک کروانے جس سے سو سے زائد گھروں کو پانی ملتا تھا ، ایس آر ٹی سی بس رام بن سے گھیمیری جو گزشتہ پانچ سال سے چل رہی تھی اب نہیں چلتی ہے اور مقامی نوجوانوں کو مختلف نجی تعمیرات میں روزگار فراہم کرنے جیسے مسائل اُن کے سامنے رکھے ۔ اس موقعہ پر پولیس نے عوام می سنی اور یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو انتظامیہ تک پہنچایا جائے گا اور انہیں مدد کی جائے گی۔یہ میٹنگ ایس ایس پی رام بن موہن لال کی ہدایت پر ڈی ایس پی گول محمد امین بٹ کی نگرانی اور انچارج پولیس پوسٹ سنگلدان کی قیادت میں منعقد ہوئی۔