سنٹرل یونیورسٹی ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ

گاندربل//گاڈور سٹیڈیم میں جاری سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے اہتمام سے ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں شعبہ تعلیم اور شعبہ کامرس کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ٹاس جیت کر شعبہ تعلیم نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ عمر فاروق نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 73 رن بنائے جبکہ حافظ نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 28 رن بنائے۔شعبہ تعلیم نے 174 رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔شعبہ کامرس کے ارشاد حسین نے 3 وکٹیں جبکہ اعجاز احمد نے 2 وکٹ لئے۔ مقررہ حدف حاصل کرنے کے لئے شعبہ کامرس نے شروعات کی تو ان کی بلے بازی تاش کے پتوں کی طرح بکھرگئی  اور پوری ٹیم 110 رنوںپر ڈھیر ہوگئی اور 65 رنوں سے شکست سے دوچار ہوگئی۔شعبہ تعلیم کے عادل اور ادریس نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔ شعبہ تعلیم کے عمر فاروق کو بہترین بلے بازی کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔