جموں//ضلع کے نو تعینات شدہ ڈویژنل کمشنر سنجیو ورما نے ہفتہ کے روز اپنے ہفتہ کا چارج سنبھال لیا، ورما 2001بیج کے آئی اے ایس افسر ہیں اور انہیں حا ل ہی میں گورنر انتظامیہ نے جموں کے صوبائی ناظم کے طور پر تعینات کیا ہے ۔ اس سے قبل موجودہ ڈویژنل کمشنر ہیمنت کمار شرما نے سنجیو ورما کا استقبال کرتے ہوئے انہیں ڈویژنل کمشنر دفتر اور دیگر معاملات کے بارے میں جانکاری دی۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل مظفر علی ملک، ریونیو اٹارنی کیول کرشن اور دفتر کے دیگر ملازمین نے بھی موجود تھے جنہوں نے تبدیل شدہ ڈویژنل کمشنر کو پر جذبات الوداع کہتے ہوئے نو تعینات شدہ ڈویژنل کمشنر کا پر جوش سواگت کیا۔