بٹوت//سنت نرانکاری مشن کی جانب سے ست گورو بابا ہرش دیو جی کا 64 واں جنم دن منانے کے سلسلہ میں رام بن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔مشن کے رضاکاروں نے بابا جی کا جنم دن بطور سوچھ بھارت ابھیان کے طور پر مانانے کے لئے قصبہ میںصفائی مہم کا اہتما کیا ۔ مہم کے تحت رضاکاروں نے شیر کشمیر میموریل ایمرجنسی ہسپتال بٹوت کے احاطہ اور کیمونٹی ہیلتھ سنٹر چندرکوٹ میں صفائی ستھرائی میں شرکت کی۔اس موقعہ پر نائب تحصیلدار بٹوت۔ سیف اللہ خان مہمان خصوصی تھے۔سنت نرانکاری مشن کے مقامی سربراہ ملکھ راج بھگت کے علاوہ ہسپتال کا اسٹاف بھی اس موقعہ پر موجود تھا ۔ دن بھر کے صفائی مہم کے دوران مشن کے رضاکاروں نے بٹوت ہسپتال کے احاطہ میںجھاڑیاں بھی صاف کر دیںاور شجر کاری بھی کی۔صفائی مہم کیلئے ہسپتال انتظامیہ نے ماسکس اور دستانے مہیا کئے تھے۔