عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کے مشہور سیاحتی مقام سنتھن ٹاپ پر سیاحوں کی جانب سے بیت الخلاء کے نہ ہونے سے متعلق کی گئی شکایتوں کے بعد بلا آخر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کشتواڑ کے مشہور سیاحتی مقام سنتھن ٹاپ میں موبائل بیت الخلاء کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے موبائل بیت الخلاء کو لگایا گیا ہے تاکہ سیاحوں کو مشکلات نہ ہوں جبکہ ان کی دیکھ ریکھ کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرے گی اور لوگ یہ خدمات پیسے دیکر حاصل کر سکیں گے۔ سیاحوں کی مشکلات کا دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے دو بیت الخلاء لگائے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ کشمیر عظمیٰ نے مذکورہ سیاحتی مقام پر بنیادی سہولیات بالخصوص بیت الخلاء کے نہ ہونے کی مناسبت سے خبریں شائع کی جس کے چلتے حکام کی جانب سے مذکورہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔محمد یاسین نامی شخص نے بتایاکہ کشمیر عظمی کی جانب شائع کردہ خبر کا اثر دیکھنے کو ملا اور اس سیاحتی مقام پر جہاں لوگوں کو سخت مشکلات ہوتی تھی مذکورہ سہولیت فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ کی جانب سے مواصلاتی نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا ۔