عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ سنتھن اننت ناگ قومی شاہراہ پر سنتھن پاس کے قریب بر ف ہٹانے میں مشغول بلڈوزر مشین کا آپریٹر اسوقت شدید زخمی ہواجب برفانی تودہ اس پر گرآیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم سیم پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی جو شاہرہ پر برف ہٹانے کا کام کررہی ہے، سے منسلک بلڈوزر مشین کامرازی موڈ پر اس وقت برفانی تودے کی زدمیں جب یہ بر ف ہٹانے میں مشغول تھے جسکے سبب اسکا آپریٹر برف میں دب گیا۔کمپنی کے دیگر اہلکاروں نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے زخمی حالت میں باہر نکالااور اسے علاج و معالجے کیلے سی ایچ سی چھاترو منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ آپریٹر کی شناخت محمد اقبال کے طور ہوئی ہے۔ کمپنی کے عہدیدار نے بتایا کہ اب محض پانچ کلومیٹر سڑک پر برف ہٹانا رہ گیاہے جس پر کام جاری ہے۔