نئی دہلیْآل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (AIFF) نے 79 ویں نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ سنتوش ٹرافی 2025-26کے فائنل ڈرا اور شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ ملک کے معتبر ترین فٹ بال ٹورنامنٹ کا میلہ 21 جنوری سے 8 فروری تک ریاست آسام کے شہروں ‘ڈھکواخانہ’ اور ‘سلاپاتھر’ میں سجے گا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کوالیفائی کرنے والی 12 بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے : گروپ اے :میزبان آسام، مغربی بنگال، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، ناگالینڈ اور راجستھان۔
گروپ بی:کیرالہ، سروسز، پنجاب، اوڈیشہ، ریلوے اور میگھالیہ۔