یو این آئی
ریاض//بحیرہ عرب میں موسمی عدم استحکام نے طوان کی شکل اختیار کر لی ہے جس کا رخ یمن اور عمان کے ساحلوں کی جانب ہے جو جمعرات تک سعودی عرب کو بھی متاثر کرے گا۔عرب میڈیا نے سعودی محکمہ موسمیات کے ترجمان کے حسین القحطانی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان جمعرات 26 اکتوبر کر بلواسطہ سعودی عرب کو متاثر کرے گا۔ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ سمندری طوفان تیج کا رخ یمن کی کمشنری مھرۃ، ظفار اور مغرب و شمال مغرب کی جانب ہے ۔ طوفان کے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران طوفان میں شدت کا خطرہ ہے ۔