پونچھ //پونچھ کی معروف غیر سرکاری تنظیم سماج سیوا سوسائٹی نے جل دیوتا کی پوجا کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شامل ہوئے تھے۔ اس دوران مختلف مذاہب کے مذہبی سربراہ جن میں پنڈت جی ،پائی جی پریتم سنگھ اور مولانا غلام رسول قابل ذکت ہیں حصہ لیا اورمذہبی اصولوں کے مطابق یہ پوجا کی۔ انہوں نے سے دعا کی کہ خدا سب پر اپنی رحمتیں نازل کرے تاکہ سیلاب کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔ واضح رہے کہ 2014 میں آئے سیلاب جس میں عام لوگوں ، کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بہت نقصان ہوا تھا اس کے بعد سے لگاتار سماج سے وہ سوسائٹی کی جانب سے یہ خصوصی پوجا ہر سال کی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں بات پر کرتے ہوئے تنظیم کے صدر جوگل کشور نے کہا کہ بیتاڑنالہ اور پونچھ دریا ہمیشہ شہر پونچھ کو خطرہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1992 اور 2014 میں پونچھ شہر میں سیلاب آیا اور اس نے بہت زیادہ نقصان کیا۔انہوں نے کہا اس دوران کئی باندھوں کو بھی دریا کابہاؤ اپنے ساتھ بہا لے گیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک وہ باندھ دوبارہ تعمیر نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا گذشتہ 5 سالوں سے سماج سیوا سوسائٹی جل دیوتا کی پوجا کررہی ہے۔ کیونکہ ہمارے آباؤ اجداد اس پوجا کی تقریب کو انجام دیتے تھے اب وہ سماج سیوا سوسائٹی پونچھ اس روایت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہمارے لیفٹیننٹ گورنر بیتاڑ نالہ پل کی ترقی اور تعمیر کی طرف توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیتاڑنالہ پل پونچھ 4-5 دیہات کوشہر جوڑتا ہے اور یہ دفاعی نقطہ نظر سے بھی اہم ہے۔ اس موقعہ پر کیپٹن اوم پرکاش، ماسٹر ہردیو سنگھ،اشونی کمار، امجد ملک،امرت لال، محمد سجاد اور دیگر ممبران موجود تھے۔