کشتواڑ//تحصیل کشتواڑ کے گھان اور انگارا دیہات میں ایک بیداری کم رجسٹریشن پروگرام کا اہتمام کیاگیا ۔پروگرام میں محکمہ کے سٹاف، محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف،آنگن واڑی ورکروں، ہیلپروں،لمبرداروں، چوکیداروں ،سابقہ سرپنچون ،سوشل ورکروں اور عام لوگوں کے علاوہ محکمہ کے مستفین کی ایک تعداد نے شرکت کی۔پروگرام میں شرکا کو سوشل ویلفیئرمحکمہ کی مختلف سکیموں جیسے کہ سوشل سیکورٹی سکیموں آسرا، این ایس اے پی ،انٹیگریٹڈ سوشل سیکورٹی سکیم، ناخیزوں کیلئے پراستھیک ایڈ ، این ایف سی ایچ، ریاستی باز آبادکاری و سکالرشپ سکیموں کی جانکاری دی گئی۔ شیڈولڈ طبقہ سے وابستہ لوگوں کو ان سکیموں سے استفادہ لینے کے لئے رجسٹریشن کرنے کیلئے کہا گیا۔انہوں نے دیگر سکیموں جیسے کہ لاڈلی بیٹی سکیم، پی ایم ایم وی وائی، آئی سی پی ایس، آئی سی ڈی ایس، اور جن دھن کی جانکاری بھی دئی۔اس موقعہ پر سوشل ویلفئیر محکمہ کے تحت این ایس اے پی، اور آئی ایس ایس ایس کے مختلف کیسوں کو منظوری دی گئی۔عوام نے ضلع کے دور دراز علاقہ میں ایسا بیداری کیمپ منعقد کرنے کی کافی ستائش کی اور دیگرمحکموں کی جانب سے بھی ایسے کیمپ منعقد کرنے پر زور دیا ،تاکہ لوگوں کو سرکار کی مختلف سکیموں سے استفادہ لینے میں مدد ملے گی۔