جموں /میں ڈسٹر کٹ سوشل اڈٹ کو آر ڈینٹر پروفیسر ریوا شرما کی جانب سے’ سماجی احتساب ‘اور سوشل آڈٹ کے سلسلہ میں ایک ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا ۔مرکزی وزرات برائے دیہی ترقی کی جانب سے شروع کئے گئے مذکورہ کورس میں مجموعی طور پر 16امید واروں کو تربیت دی جائے گی جن کا تعلق لداخ ،ڈوڈہ ،راجوری ،سانبہ ،ریاسی اور کشمیر خطہ کے اضلاع سے ہے ۔اس سرٹیفکیٹ کو رس کے افتتاحی پروگرام میں مذکورہ طلباء کیساتھ ساتھ پروفیسر ریواشرما ،کورس ایڈمنسٹریٹر جاوید احمد ،کورس کو آرڈینٹر ڈاکٹر روچی گپتا ،شعبہ کے دیگر ملازمین اور ماسٹر ٹرینر بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈائریکٹر ٹریننگ نے طلباء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ کورس کو بھر پور دلچسپی کیساتھ مکمل کریں ۔یاد رہے اس کورس کے دوران طلباء کو مشقی تربیت کیساتھ ساتھ سوشل آڈٹ سے متعلق دیگر جانکاری اور پبلک سروس گرنٹی ایکٹ ،آر ٹی آئی ،پنچایتی راج وغیرہ سے متعلق جانکاری بھی فراہم کی جائے گی ۔