محتشم احتشام
پونچھ/ /سردا اینرجی اینڈ منرلس لمٹیڈ کی سرپرستی اور سپریڈنگ سمائل چرٹیبل ٹرسٹ کے تعاون سے آرمی گڈول اسکول، بابا غریب داس اکیڈمی، سلوتری (پونچھ) میں تعلیمی و فلاحی سامان کی تقسیم کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس اقدام کے تحت طلبا کے لئے واٹر ڈسپنسرز، جرسیز، اِنورٹرز، فائر ایکسٹنگوشرز اور ایکٹیویٹی بورڈ فراہم کئے گئے، جو تعلیمی ماحول کو مزید موثر اور محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔یہ فلاحی مہم جموں کشمیر کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ اور بچوں کی ہمہ جہت نشوونما کے عزم کے تحت انجام دی گئی۔ تقریب میں آرمی افسران، اسکول اساتذہ اور این جی او کے نمائندگان نے شرکت کی، جب کہ سامان باضابطہ طور پر اسکول انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر چیئرپرسن اسپریڈنگ اسمائل چیری ٹیبل ٹرسٹ مسز نشتا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صلاحیتیں جغرافیائی یا معاشی رکاوٹوں کی محتاج نہیں ہونی چاہئیں۔ آرمی گڈول اسکولز جیسے ادارے دور افتادہ علاقوں میں امید کی کرن ہیں، اور ان کے ساتھ اشتراک سے ہم بچوں کو آگے بڑھنے کے وسائل فراہم کرنا چاہتے ہیں۔پرنسپل آرمی گڈول اسکول، سلوتری رشو رینہ نے اس تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی اور فوج کے مابین ایسی شراکتیں خطے میں تعلیمی نظام کو مضبوط بناتی ہیں اور امن و ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔واضح رہے کہ آرمی گڈول اسکولز طویل عرصے سے معیاری تعلیم اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں سرگرم عمل ہیں۔ یہ اشتراک عوامی فلاح اور قومی تعمیر کے لیے اسپریڈنگ اسمائل چیریٹیبل ٹرسٹ کے مسلسل عزم کا مظہر ہے، جو نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت بنتا جا رہا ہے۔