ریاض// سعودی دارالحکومت ریاض میں کل دن بھر ہونے والی بارش کے بعد ‘بوابۃ الشرق’ محلہ زیر آب آگیا۔اخبار24 کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ 2دن تک جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔رپورٹ کے مطابق شدید بارش اور گرج چمک کے باوجود مقامی شہری اور مقیم غیرملکی خوشگوار موسم سے لطف اٹھانے کے لیے گھروں سے باہر نکلے ۔عاجل اورالمرصد کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث ریاض کی وادی نمار میں سیلاب آگیا، پہاڑوں کی چوٹیوں سے آبشار کی شکل میں پانی نیچے آرہا ہے ۔