سرینگر// ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم کوجاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی (LAWDA) نے کل سعدہ کدل میں 2ڈھانچے منہدم کئے ۔لائوڈا کے انفورسمنٹ آفیسر کی ہدایت پر مسماری ٹیم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سعدہ کدل میں 2ڈھانچوں کو ہٹا لیا جبکہ ایک نالہ کی بھرائی کو بھی ہٹا لیا گیا ۔لاوڈا کے ایک ترجمان نے کہا کہ محکمہ عدالتی احکامات کے تحت من وعن زمینی سطح پر متحرک ہے اورانہدامی مہم جاری رہے گی۔انہوںنے ایسے ٹرک اور ٹپر مالکان کو بھی وارننگ دی ہے کہ وہ ان علاقوں میں غیر قانونی طور تعمیراتی میٹریل نہ ڈالا کریں ۔لائوڈ کے انفورسمنٹ افسر نے کہا کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والے غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے ڈھانچوں اور عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائی جاری رہے گی او راس عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔