پونچھ//کرشن چندر پار پونچھ میں ایک روزہ گجر بکر وال ٹرائبل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں گجر بکر وال قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے کی شرکت۔اس موقع پر ڈویزنل کمشنر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ مہمان زی وقار کی حیثیت سے شامل ہوئے۔سری مستان ٹرائبل گجر وویلفیئر فاونڈیشن کے بینر تلے جن جاتی گورو دوس یوم فخر قبائل کی تقریب کے دوران فاونڈیشن کے چیئرمین چوہدری محمد اسد نعمانی کی صدارت میں منعقدہ ایک روزہ گجر بکر وال ٹرائبل کانفرنس میں بہت بڑی تعداد میں گجر بکر وال قبائل کے لوگوں نے شرکت کی۔ایک روزہ کانفرنس میں گجر بکر وال تہذیب کو دکھانے کیلئے اس قبیلہ میں روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء کی نمایش بھی کی گئی اور گوجری بیت اور گیتوں کے پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈویڑنل کمشنر جموں کو اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو روایتی گوجری لنگی پہنا کر ان کا استقبال کیا گیا ساتھ ہی گجر بکر وال طبقہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے فاونڈیشن کے چیئر مین چوہدری محمد اسد نعمانی نے حکومت ہند اور ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ فارسٹ رائٹ ایکٹ نافذ کئے جانے اور پنچایتی انتخابات میں ریزرویشن ایک اہم قد م ہے ۔ اسد نعمانی نے مطالبہ کیا کہ رزرویشن ان پرموشن کو جلد بحال کیا جائے تاکہ طبقہ کے لوگوں کو فائدہ مل سکے ۔