سرینگر میں ماں بیٹا آگ کی واردات کے دوران جھلس کر لقمہ اجل

سرینگر//سرینگر میں آگ کی ایک شبانہ واردات کے دوران ماں بیٹا جھلس کر لقمہ اجل بن گئے۔یہ دلخراش واقعہ شہر کے ہفت چنار علاقے میں پیش آیا جہاں گذشتہ رات کے دوران چھ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ڈوگر پتی ہفت چنار میں دوران شب غلام محمد شیخ ولد محمد رمضان شیخ کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے پھیل کر آس پاس کے مکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ 
اس واقعہ میں غلام محمد شیخ کی اہلیہ40سالہ اجمیرا اور بیٹا6سالہ محمد عباس شیخ جھلس کر لقمہ اجل بن گئے۔دونوں کوصدر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُنہیں مردہ قرار دیا گیا۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔