عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر جاوید احمد ٹینگا نے خزانچی زبیر مہاجن اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن لطیف احمد بٹ کے ہمراہ نئی دہلی میں کامرس اور صنعت کی وزارت کی اقتصادی مشیررینو لتا کے ساتھ ملاقات کی ۔اس سے قبل انہوں نے کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کے ساتھ میٹنگ کی۔ مشیر اقتصادیات کے ساتھ سرینگر میں پری ایکسپورٹ پشمینہ ڈی این اے لیب کے قیام اور دیگرکئی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اکنامک ایڈوائزر کی توجہ مرکزی وزیرکے موقع پر ہی سری نگراوردہلی میں NABL اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منظور شدہ پشمینہ ڈی این اے ٹیسٹنگ لیب کے قیام کے احکامات کی طرف مبذول کرائی گئی جہاں 95% سے زیادہ پشمینہ تیار کیا جاتا ہے۔ اور مجوزہ لیب میں سرٹیفیکیشن کی ضرورت کو کسٹم کے لیے لازمی قرار دیا جائے کہ وہ برآمدی کنسائنمنٹ کی کلیئرنس کے لیے قبول کرے تاکہ برآمدات میں ضبطی اور تاخیر سے بچا جا سکے۔ مرکزی وزیر نے KCCI کی 23 مارچ 2023 کی پہلی میٹنگ میں فوری طور پر لیبارٹری کے قیام کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے بعد کے سی سی آئی کو وزارت کے عہدیداروں نے بتایا کہ آئی آئی سی ٹی، سری نگر میں ڈی این اے لیب قائم کی جائے گی جہاں جگہ اور دیگر بنیادی ڈھانچہ مناسب طور پر دستیاب ہے۔ تاہم 9 ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک یہ لیب قائم نہیں ہوسکی جسے تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔اقتصادی مشیر کی توجہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے کشمیری جماور شالیں پہن کر کشمیر پشمینہ شالوں کی ترقی اور نمو میں گہری دلچسپی کی طرف مبذول کرائی گئی۔ اس نے کاریگروں اور برانڈ کشمیر کو وقار بخشا ہے ۔ اقتصادی مشیر کی توجہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے کشمیری شالیں پہن کر کشمیر پشمینہ شالوں کی ترقی اور نمو میں گہری دلچسپی کی طرف مبذول کرائی گئی۔اقتصادی مشیر نے یقین دلایا کہ میٹنگ میں جن معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور مرکزی وزیر کی طرف سے بھی حوالہ دیا گیا، انہیں جلد از جلد حل کیا جائے گا۔