عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کل سری نگر میں اماموں اور خطیبوں کی ایک کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس میں وقف بورڈ کے تمام ائمہ و خطیبوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید الفطر کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور صوفی نظریہ کی ترویج و اشاعت پر غور و خوض کیا گیا جس میں تمام مذہبی مبلغین نے منشیات کے استعمال کے خطرات سے متعلق سماجی بیداری کے حوالے سے ائمہ و خطیب کی ذمہ داری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ یہ مبلغین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے معاشرے میں اخلاقی اقدار اور سماجی اقدار سے متعلق پیغامات کو نئی نسل تک پہنچائیں۔