سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ نے کل ایک میٹنگ کے دوران سرینگر ماسٹر پلان 2015-35ء کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں وی سی سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی عبدالمجید رینہ،ٹائون پلانر سرینگر سٹی نذیر احمد ماگرے اوردیگر آفیسران موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر کو بتایاگیا کہ ماسٹر پلان2035میں 31لاکھ کی آبادی کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے جو کہ گذشتہ رائے شماری اور دیگر پہلوئوں کے مطابق ہے۔اس دوران بتایا گیا کہ 756مربع کلومیٹر میں سے صرف 180مربع کلویٹر کو بڑھادیا جائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد ماسٹر پلان کے تمام پہلوئوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔انہوںنے آفیسران پر زوردیا کہ ماسٹر پلان ہر لحاظ سے پائیدار ہو اور یہ شہر سرینگر کی ضرورتوںاورماحولیاتی توازن کے تقاضوں کے مطابق ہو۔