عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعزاز اسد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ سرینگر کی ٹیم نے عید میلاد النبیؐکے موقع پر شہر سرینگر کے مختلف بازاروں میں فوڈ بزنس اسٹیبلشمنٹ کے ذریعہ اپنائے گئے حفظان صحت کے طریقوں اور کھانے کی اشیا کا معیار دیکھنے کیلئے خصوصی مہم چلائی۔اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کے تحت نامزد افسرنے حضرت بل کے علاقے، بمنہ اور قمر واری کے اطراف میں بازار کی چیکنگ مہم کے دوران، موبائیل فوڈ ٹیسٹنگ وین کو تیار کے معیار کو جانچنے کے لیے لگایا گیا تھا۔ علاقے میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کی جا رہی تھیں جس کے دوران موبائیل فوڈ ٹیسٹنگ وین میں ریڈی ٹو ایٹ فوڈ کے 40 نمونوں کی موقع پر ہی جانچ کی گئی۔فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ سری نگر نے جے وی سی اور چلڈرن ہسپتال بمنہ میں کھانے کی کینٹینوں کا بھی معائنہ کیا۔چیکنگ ٹیموں نے تقریبا 14 نگرانی کے نمونے بھی اٹھائے اور 6 قانونی نمونے بھی تجزیاتی مقاصد کے لیے بھیجے گئے۔