سرینا نے دنیا کو دکھایا زچگی کا انوکھا انداز

 نیویارک، 28 جون (یواین آئی) تئیس بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن امریکہ کی سرینا ولیمز اگرچہ ان دنوں کورٹ سے دور ہیں لیکن سرخیوں سے نہیں۔ وینٹی فیئر میگزین کے لئے اپنی منفرد اور جاذب نظر تصویری سیشن سے زچگی کا ایک الگ ہی انداز پیش کر کے وہ دوبارہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر چھا گئیں۔ سرینا فی الحال حاملہ ہیں اور شادی سے قبل ہی پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ ان کے منگیتر کا نام الیکس اوھانین ہے ۔انہوں نے اسی سال جنوری میں حاملہ ہوتے ہوئے بھی آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتا تھا۔سرینا نے حال میں وینٹی فیئر میگزین کے لئے ایک نیوڈ فوٹو شوٹ کرایا ہے جس میں حاملہ سرینا کا ابھرا ہوا پورا پیٹ دکھائی دے رہا ہے اور یہ تصویر اب سوشل ویب سائٹ پر کافی وائرل ہو گیا ہے جس میں ان کے مداحوں کا کافی مثبت ردعمل رہا ہے ۔امریکی کھلاڑی اس تصویر میں مکمل طور پر بے لباس ہیں اور انہوں نے اپنے پستانوں کو ہاتھوں سے ڈھک رکھا ہے ۔ کمر پر انہوں نے صرف ایک ڈوری باندھ رکھی ہے ۔ اس تصویر کو مشہور فوٹوگراپھر اینی لیبوٹج نے کھینچا ہے ۔ خود 35 سالہ ٹینس کھلاڑی نے ٹوئٹر پر اس تصویر کو شیئر کیا ہے ۔گرینڈ سلیم چیمپئن نے اس تصویر کے ساتھ لکھا "میرے وینٹی فیئر کور کو دیکھئے ، سوال یہ ہے کہ آپ کو لگتا ہے یہ لڑکا ہے یا لڑکی۔ میں اسے جاننے کا انتظار کر رہی ہوں لیکن آپ کے خیال جان کر بھی مجھے خوشی ہوگی۔"سرینا کی اس کے علاوہ دو اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ایک میں ان کے بال بندھے ہوئے ہیں اور چوٹی کمر تک لٹک رہی ہے ۔ یہ تصویر انہوں نے بائیں اور دائیں دونوں جانب سے لی ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ سترنگی گا¶ن کو پہن کر لیٹیں ہیں جس میں ان ابھرا ہوا پیٹ صاف دکھائی دے رہا ہے ۔ سرینا نے اس میگزین کو اپنی کہانی میں بتایا کہ وہ اور اوھانین بچے کی پیدائش کے بعد شادی کریں گے ۔ امریکی کھلاڑی نے اپریل میں اپنے حاملہ ہونے کی خبر شیئر کی تھی۔ انہوں نے ساتھ ہی بتایا کہ آسٹریلین اوپن سے ٹھیک پہلے چھ بار اپنے ٹیسٹ کئے کیونکہ انہیں حاملہ ہونے پر یقین نہیں ہو رہا تھا۔ حاملہ ہونے کی وجہ سے وہ آسٹریلین اوپن کے بعد کورٹ سے دور ہیں لیکن انہوں نے 2018 میں واپسی کی امید ظاہر کی ہے ۔یواین آئی۔