راجوری // ضلع اسپتال راجوری کی حالت ناگفتہ بہ ہوتی جارہی ہے اور ڈاکٹروں پر الزام ہے کہ وہ سرکاری ڈرگ پالیسی پر بھی عمل درآمد نہیںکررہے ۔الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین نے بتایاکہ سرکارنے اگرچہ ادویات سرکاری طورپرفراہم کرنے کااعلان کیاہے اوراس سلسلے میں باضابطہ سپلائی بھی فراہم کی گئی ہے تاہم راجوری اسپتال میں ایساکچھ بھی دیکھنے کونہیں مل رہااور لوگوںکو باہر سے دوائی خریدنے کا مشورہ دیاجاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر کمیشن کی بنیاد پرمریضوںکو ایجنٹوں سے دوائیاں خریدنے پر مجبورکررہے ہیں اوراس طرح سے انہیں یہ دوائیاں کافی مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسپتال کے اندر ادویات کاملنامشکل ہوچکاہے کیونکہ ڈاکٹر ایسی ادویات لکھتے ہیں جن کاسرکاری دوائی سے دورتک واسطہ نہیں ۔انہوںنے حکام سے اپیل کی کہ ڈرگ پالیسی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔