جموں //اپنے پرانے احکامات کو جاری رکھتے ہوئے حکومت نے سرکاری دفاتر کو 19اپریل تک بند رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حکم کے مطابق ماسوائے اشیائے ضروریہ کے تمام سرکاری دفاتر 19اپریل تک بند رہیں گے ۔یہ اقدام کورونا وائرس کو جموں وکشمیر میں پھیلنے سے روکنے کیلئے اٹھایاگیاہے ۔حکمنامہ کے مطابق پہلے حکم کو جاری رکھتے ہوئے سرکاری دفاتر کو 19اپریل تک بند رکھاجائے گا۔