جموں//سرویشور فوڈس لمیٹیڈنے روپ نگرجموں میں رائس آئوٹ لیٹ(سٹور) کھولاہے جس کامقصد صارفین کوبہترین کوالٹی کے چاول مہیاکراناہے ۔اس دوران آئوٹ لیٹ کاافتتاح ممبرپارلیمنٹ جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ جگل کشورشرمانے کیا۔انہوں نے جموں میں سرویشورکاآئوٹ لیٹ کھلناخوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ سرویشور،جموں کے باسمتی چاولوں کیلئے مشہوربرینڈ ہے ۔اس موقعہ پر روہت گپتا منیجنگ ڈائریکٹر سرویشورنے جموں میں کمپنی کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے بتایاکہ سرویشور جموں میں آرگینک پیداورسمیت نئے وینچرکھولنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔قابل ذکرہے کہ اسی طرح کاآئوٹ لیٹ سرویشورنے بٹھنڈی جموں میں بھی رائس آئوٹ لیٹ کھولاہے جہاں سے لوگ جوش وخروش کے ساتھ چاولوں کی خریداری کرتے ہیں۔