گاندربل//پولیس ٹریننگ سینٹر منی گام میں اپنی سروس رائفل صاف کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوا۔ہیڈ کانسٹیبل فاروق احمد بلٹ نمبر 10/پی ٹی ایس جو کہ آئی آر پی آٹھویں بٹالین سے منسلک ہے، اُس وقت شدید زخمی ہوگیا جب پولیس ٹریننگ سینٹر میں وہ اپنی سروس رائفل صاف کررہا تھا کہ حادثاتی طور پر بندوق سے گولی نکل گئی۔ کانسٹیبل کو زخمی حالت میں ٹراما ہسپتال کنگن پہنچایا گیا جہاں سے اسے صورہ منتقل کردیا گیا ۔