سرنکوٹ//منگل کی شام سرنکوٹ میں شدید ژالہ باری ہونے سے فصلوں کو بھاری نقصان پہنچاہے ۔اس دورن بار ش کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس کے نتیجہ میں فصلیں ،سبزیاں اور پھلوں کے درختوں کو سخت نقصان پہنچا۔ کلرکٹل ،سنئی دھندک، لسانہ اور سرنکوٹ قصبہ کے علاوہ تراڑوانوالی و دیگر جگہوں پر بھی فصلوں کو نقصان پہنچاہے ۔ محمد کبیر نامی شخص نے بتایا کہ بارش اتنی تیز تھی کہ باہر کھڑ اہونا مشکل تھا۔انہوںنے کہاکہ ژالہ باری سے پھلوں کے درخت اور دیگر فصلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے ۔انہوںنے حکومت سے اپیل کی کہ اس نقصان کا تخمینہ لگاکر انہیں امداد فراہم کی جائے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ بیشتر کنبوں کا گزر اوقات فصلوں ، پھلوں اور سبزیوں پر ہی ہوتاہے جن کو فوری طور پر امداد دی جائے ۔