سرنکوٹ//سرنکوٹ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز ہوئی شدید بارش کی وجہ سے فصلوں کا شدید نقصان پہنچا ۔کسانوں نے بتایا کہ سب ڈویژن میں ہوئی شبانہ بارشوں کی وجہ سے مکئی کیساتھ ساتھ دیگر فصلیں مکمل طورپر تباہ ہو گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پنچایت درہ سانگلہ ،لوہر سانگلہ ،اپر سانگلہ ،گونتھل اپر ،لوہر فضل آباد ،دھڑہ پمروٹ ،کلر کٹل ،موڑا بچھائی ودیگر علاقوں میں حالیہ دنوں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ کسانوں کی فصلیں مکمل طورپر تباہ ہو گئی ہیں ۔یوتھ لیڈر شیزار ملک نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں تیز بارش کیساتھ ساتھ آندھی چلنے سے مکئی کی فصل اور میوہ جات مکمل طورپر برباد ہو گیا ہے ۔مقامی کسانوں و پنچایتی اراکین نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کا جائزہ لینے اور تخمینہ لگانے کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کی ٹیمیں علاقہ میں بھیجی جائیں اور کسانوں کے سلسلہ میں کسانوں کو ریلیف فراہم کی جائے ۔