سرنکوٹ//سرنکوٹ سے ہاڑی اور ہاڑی مرہوٹ کو جانے والی گاڑیاں عموماً ائور لوڈ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سواریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق رہتاہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ کئی گاڑیاں بغیر روٹ پرمٹ کے جبکہ کئی ڈرائیور بغیر لائسنس کے ہوتے ہیں ۔نوید خان نامی نوجوان نے بتایا کہ ہاڑی اور ہاڑی مرہوٹ میں ٹریفک کاکوئی نظام ہی نہیں ہے اور ہر روز گاڑیاں ائورلوڈ ہوتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بچے گاڑیوں کی چھت پر سوار ہوتے ہیں اور کچھ تو سیڑھیوںسے لٹک رہے ہوتے ہیں ۔ نمبردار نصراللہ خان نے کہاکہ انہوںنے کئی مرتبہ ڈرائیوروں کو سمجھانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ نہیں مان رہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر کوئی حادثہ پیش آیاتو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سکولی بچوں کی زندگی کو خطر ہے جو گاڑیوں پر لٹک رہے ہوتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے اے آر ٹی او پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر کارروائی کریں ۔۔