کپوارہ //کپوارہ میں سرحدعبورکرنے کی کوشش کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا پولیس نے دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرکپوارہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان محمدرمیض راتھر،جاویداحمدراتھراور راتھر احمدراتھر ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنے کیلئے سرحدپارجاناچاہتے تھے اور ان کا جنگجوئوں سے قریبی رابطہ تھا۔پولیس نے کہا کہ ایک خصوصی ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران تینوں نوجوانوں کوگرفتار کیااوران کی سرحد عبور کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کپوارہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیرایف آئی آر نمبر48/2021درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے۔