پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی گاو¿ں مالٹی میں فوج کی جانب سے عوام کےلئے ایک مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیاجس میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائینہ کرنے کیساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔فوج کی جانب سے اس دوران دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کے آنے جانے کا، کھانے پینے اور بیٹھنے کے لئے بھی خاطر خواہ تمام کیا گیا تھا۔مقامی معززین نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فوج کی جانب سے عام لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فوج آئندہ بھی مذکورہ نوعیت کی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔مقامی پنچایت ممبران نے 93 انفانٹری بریگیڈ کمانڈر اور 14مہار یونٹ کی ستائیش کرتے ہوئے انکی خدمات گزاری کے لئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔کیمپ کے دوران 243 افراد بشمول 103 خواتین ، 79 مردوں اور 64 بچوں کا طبی معائینہ کیا گیا جو کہ دیگوار تیڑوان ، بگیال درہ اور دلھان جیسے دور دراز علاقوں سے آئے۔کیمپ میں فوج کے ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ ضلع ہسپتال پونچھ کی دو لیڈی ڈاکٹروں نے مریضوں کا طبی معائنہ کر کے ان کو ادویات فراہم کی۔