جموں //صحت کی خدمات سے محروم علاقوں میںرضاکارانہ طور کی کاوشوں سے صحت کے شعبہ میں بہتری کے دورر س نتائج نکلیں گے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و ایم ایل اے نگروٹہ دیویندر سنگھ رانا نے جمعہ کے روز سدھڑا میں ایک فزیوتھرپی اور باز آبادکاری مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آیا ہے کہ قدیم روایتی محالجہ کے طریقہ کار بدلائو لایا جائے۔صوبائی صدر نے کہا کہ نو لانچ شدہ مفت فزیو تھرپی اور کیٹرکٹ سرجری سے خطہ افلاس سے نیچے کا گُذر بسر کرنے والوں کوکافی فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ سماج کے اس طبقہ کو ،جو کہ معیاری علاج کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے ہیں،کو یہ خدمات فراہم کرنا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اعلی ٰ معیاری فزیو تھرپی اور اسکے تجربہ کار عملہ سے علاقہ کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔رانا نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں مشن کے جذبہ کے تحت کام کرنے سے ہر ایک کے لئے صحت کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے،خاص کر اُس دور میں جب لوگ صحت کے تئیں نہایت ہی ہوشیار ہیں۔صوبائی صدر نے مفت کیٹیریکٹ جراحی کی پیش کش کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ اس سے بزرگ شہریوں کو کافی فائدہ ہوگا۔انہوںنے کلدیپ سنگھ جموال کا اسے سپانسر کرنے کی ستائش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ ایسے مشنری جذبہ سے اس علاقہ میں دیگر شعبوں میں مفت طبی کیمپ منعقد کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ا س ایڈوانسڈ فزیوتھرپی اور باز آبادکا ری مرکز میں ماہر ڈاکٹروں ڈاکٹر ایشا کور، ڈاکٹر رَچا شرما اور ڈاکٹر گورو شرما کے خدمات دستیاب ہونگے ۔رانا نے اس سنتر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔