مینڈھر //محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیر تحت تعمیر ہونے والی سخی میدان مینڈھر تا کلائی پونچھ سڑک مکمل کرلی گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ پروجیکٹ مکمل ہونے کی وجہ سے درجنوں دیہات کی آبادی کو مشکل وقت میں فائدہ پہنچے گا ۔محکمہ کی جانب سے اس سڑک پر تار کول بچھا دیا گیا ہے جبکہ اس کا معائینہ کرنے کیلئے محکمہ کے چیف انجینئر جموں منظور چوہدری نے بھی علاقہ کا دورہ کیا ۔مقامی لوگوں اور پنچایتی اراکین نے محکمہ کے چیف انجینئر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آفیسرموصوف کی قیادت میں سرحدی ضلع پونچھ میں کئی سڑکیں مکمل کر لی گئی ہیں اور ان سے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔اس موقعہ پر آفیسر موصوف کے ہمراہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے سپر نا ٹینڈنٹ انجینئر جموں ،محکمہ کے ضلعی آفیسران ،پنچایتی اراکین و علاقہ کے معززین بھی تھے ۔