سخت سیکورٹی کے درمیان 5 ریاستوں میں ووٹنگ کا آغاز

نئی دہلی// سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان منگل کی صبح تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، آسام ، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ شروع ہوچکی ہے۔
ریاست تمل ناڈو میں آج صبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 232 نشستوں پر ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ اسی طرح مرکز کے زیر کنٹرول پڈوچیری کی 30نشستوں کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔مغربی بنگال میں بھی تیسرے مرحلہ کے لئے 31 اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ آسام میں تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے 40 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔
ریاست تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ جبکہ بنگال میں آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے، آسام میں آج ووٹنگ کا تیسرے اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔