ترال//آری پل ترال میں ریچھ کے حملے میں ایک شہری شدیدزخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ آری پل تحصیل کے ستورہ گائوں میںعبدلاحدلون ولدغلام احمد لون دوپہر کواپنے کھیت پر گھاس لانے گیا۔اس دوران جب وہ کھیت میں داخل ہواتووہاں موجودایک قوی الجثہ ریچھ اس پرحملہ آور ہوا۔عبدلاحد لون نے بھی ریچھ کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا تاہم اس دوران وہ ریچھ کے نوکیلے ناخنوں سے شدید زخمی ہواجبکہ ریچھ کھیت سے فرار ہوا۔زخمی شہری کو مقامی لوگوں نے سب ضلع اسپتال ترال پہنچایا جہاں سے ڈاکٹروں نے اُسے مزید علاج کیلئے سرینگر منتقل کیااوروہ سرینگرکے صدراسپتال میں اس وقت زیرعلاج ہے۔