سانبہ //ضلع الیکشن افسر سانبہ سشماچوہان کی نگرانی میں پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن عملے بشمول ریٹرننگ واسسٹنٹ ریٹرننگ افسران وغیرہ کوتیسرے اورآخری مرحلے کی تربیت کااہتمام کانفرنس ہال سانبہ میں کیاگیا ۔اس دوران ا ے سی ڈی سانبہ اعجازقیصرنے انتخابی عمل کے دوران الیکشن عملے کویہ تفصیلی جانکاری دی کہ انہیں کیاکرناچاہیے اورکیانہیں کرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کوغیرجانبدارہوکراپنے فرائض منصبی کی انجام دہی یقینی بنانی ہوگی۔اس دوران افسران سے کہاگیاکہ وہ لوگوںکوجمہوریت کومضبوط بنانے کیلئے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کیلئے راغب کریں۔انہوں نے کہاکہ پنچایتی انتخابات کے ذریعے جمہوریت کوزمینی سطح پرمضبوطی ملتی ہے۔اس دوران شرکاء کویہ بتایاگیاکہ انتخابی عمل کی خوش اسلوبی سے تکمیل کیلئے آپ کی کیاذمہ داری ہے ۔تربیتی اجلاس میں بیلٹ بکس کی ہینڈلنگ اورسیلنگ ،ویلڈاوران ویلڈ ووٹ،نامزدگی کیلئے ضروری لوازمات سے متعلق تفصیلی جانکاری دی گئی ۔اس دوران آراوزکوہینڈبک بھی تقسیم کی گئیں ۔اس کے علاوہ سوالات وجوابات کاسیشن بھی منعقدہوا۔اس دوران سیشن میں کلبوشن کھجوریہ ،اے سی آرسانبہ ،خالدحسین کے اے ایس، ڈپٹی ڈی ای او،دویندرکمارجی ایم ،ڈی آئی سی ،پیوشن دھوترا۔ڈی پی او اورامت کماربی ڈی اونڈ کے علاوہ دیگرعہدیداران بھی موجودتھے۔